ورلڈکپ2023 پاکستان کو بھارت جاکر میچ کھیلنا چاہیئے شاہد آفریدی
کپتان کو بھرپور اعتماد دیا جائے، نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت ہی نہیں، شاہد آفریدی
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیئے۔عالمی کپ اور ایشیا کپ الگ الگ ایونٹ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نمبر ون ٹیم بن گئی جس کے لیے سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ قومی کپتان بابر اعظم بھی بہت مبارکباد کے مستحق ہیں،عالمی نمبر ون بننا بہت بڑی کامیابی ہے۔میرا خیال ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے،مجھے امید ہے کہ پاکستان میں گا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کے ڈنز میں کپتان بابراعظم کی عدم شرکت، مداح سوال کرنے لگے
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کے کسی کو آنکھیں دکھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کہ ایشیا کپ مختلف ٹورنامنٹ ہے جبکہ عالمی کب آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ عالمی کپ میں شرکت سے منع کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے پاکستان کو عالمی کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہیئے۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں کون سے سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا؟
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا اعلان پہلے ہی کردینا چاہیئے تھا۔ بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کپتان کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔وائس کپتان بنانے کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے،ایک کپتان کا مائنڈ بنائیں اور تمام کھلاڑی اسکے تحت کھیلیں۔نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت ہی نہیں،ایک کپتان کا مائنڈ بنائیں اور تمام کھلاڑی اس کے ماتحت کھیلیں۔نائب کپتان شاہین شاہ افریدی، شاداب خان یا محمد رضوان میں سے کسی کو بھی بنائیں لیکن اس ضمن میں مستقبل کو ضرور مد نظر رکھیں۔