اہم دفاعی اداروں پر تنقید اور الزامات کی مثال دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ملتی چوہدری نثار
دفاعی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی گونج ہمارے دشمن نے پوری دنیا میں پھیلائی جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی،وزیر داخلہ
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے قومی اداروں پر حملے اور الزامات عائد کئے جارہے ہیں جو قابل تشویش ہے اور اہم دفاعی اداروں پر تنقید اور الزامات کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی۔
سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ صحافی حامد میر پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ واقعہ صرف حامد میر کے خاندان اور ان کے ادارے کے لئے ہی المناک نہیں بلکہ پوری صحافتی برادری اور قوم کے لئے بھی المناک ہے لیکن ایک واقعے کو جواز بنا کر قومی اداروں پر حملے کئے جارہے ہیں اور بغیر ثبوت الزامات عائد کئے جارہے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے اور اہم دفاعی اداروں پر تنقید اور الزامات کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں کے افسر و جوان ملک کے لئے جانیں دے رہے ہیں لیکن مخصوص حلقوں نے اداروں کے بارے میں یکطرفہ اور منفی پروپیگنڈا کیا جو قابل تشویش ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دفاعی اداروں کے خلاف اس منفی پروپیگنڈے کی گونج ہمارے دشمن نے پوری دنیا میں پھیلائی جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی حالانکہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز پر مشتمل کمیشن قائم کردیا ہے تو اب کمیشن بننے کے بعد بھی الزام تراشی کے کیا معنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے لہٰذا الزامات عائد کرنے سے قبل ہمیں ان کے نتائج کا ضرور خیال رکھنا چاہئے اور سوچ سمجھ کر کوئی بھی بات کرنی چاہئے۔