اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی

ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 289 روپے کی سطح سے کم ہوکر287روپے رہی


Business Reporter May 06, 2023
فوٹو فائل

ہفتے کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 289 روپے کی سطح سے کم ہوکر287روپے رہی جبکہ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 3 روپے کی کمی سے 315روپے پرآگئی۔

علاوہ ازیں برطانوی پاؤ نڈ کی قیمت فروخت 361 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 76 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 78روپے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔