بھتے کی رقم پر دوگروپس میں تنازع بلوچ لبریشن فرنٹ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

تاوان کی رقم کے تنازع پر محمد آسا عرف مُلّا ابراہیم ہلاک ہوگیا


ویب ڈیسک May 06, 2023
—فائل فوٹو

بلوچستان میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے دو گروپس کے مابین بھتے اور تاوان کی رقم کے تنازع پر انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد آسا عرف مُلّا ابراہیم ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مُلّا ابراہیم کی ہلاکت لوٹی ہوئی رقم کی لالچ میں دہشت گرد گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دہشت گرد آسا کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد محمد آسا 2010 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شامل ہوا اور خاران اور شور کے علاقے میں بطور بی ایل ایف سرغنہ دہشت گرد کاروئیوں میں شامل رہا۔

علاوہ ازیں ہلاک دہشت گرد سرغنہ محمد آسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو قتل کرنے، ایرانی کنٹینر پر حملہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملے اور دہشت گردی کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث تھا اور آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا۔ محمد آسا کے خلاف بلوچستان کے مختلف حصوں میں 5 سے زائد مقدمات درج تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔