تاج پوشی تقریب میں وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

برطانوی بادشاہ اور وزیر اعظم کا دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور


ویب ڈیسک May 06, 2023
فوٹو گورنمنٹ آف پاکستان ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی رسم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں.

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ اور وزیراعظم رشی سنگ سے ملاقات میں تاج پوشی کی تقریب میں شاندار انتظامات پر دونوں شخصیات کو مبارک باد پیش کی۔

برطانوی بادشاہ اور وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعرف بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تاج پوشی کی تقریب کے موقع پر دولت مشترکہ تنظیم کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات کی. دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تعاون کے فروغ کے حوالے سے نئے امکانات پر گفتگو کی۔




وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے مقاصد کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا. وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے درمیان ملاقات ہوئی دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کے امور پر بات چیت کی.

شہباز شریف اور زیمبیا کے صدر ہیکیندی ہیچیلما کی ملاقات ہوئی. دونوں راہنماؤں نے تجارت، معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا. وزیراعظم شہباز شریف سے ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن نے بھی ملاقات کی دونوں قائدین کا مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔




علاوہ ازیں وزیراعظم سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے حوالے سے جائزہ لیا. وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سری لنکا کے عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنادیا گیا

تقریب میں مالٹا کے صدر جارج ولیم ویلا اور ان کی اہلیہ ویلا اور برازیل جے صدر لویز ااناکیو نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |