تاج پوشی تقریب میں وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ اور وزیراعظم رشی سنگ سے ملاقات میں تاج پوشی کی تقریب میں شاندار انتظامات پر دونوں شخصیات کو مبارک باد پیش کی۔
برطانوی بادشاہ اور وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعرف بھی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے عزت مآب بادشاہ چارلس III اور وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات۔
وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے مقاصد کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا. وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے درمیان ملاقات ہوئی دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کے امور پر بات چیت کی.
علاوہ ازیں وزیراعظم سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے حوالے سے جائزہ لیا. وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سری لنکا کے عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنادیا گیا
تقریب میں مالٹا کے صدر جارج ولیم ویلا اور ان کی اہلیہ ویلا اور برازیل جے صدر لویز ااناکیو نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔