اسلام آباد ریلی پی ٹی آئی کے 15 کارکن گرفتار خواتین ضمانت پر رہا

ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہو کر ایف نائن پارک پر اختتام پذیر ہوئی

فوٹو: ویڈیو گریب

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 3 خواتین کو گرفتار کیا تھا تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ 15 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں زیروپوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسد عمر اور علی نواز اعوان نے کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان زیروپوائنٹ پر جمع ہوئے اور اس کے بعد ریلی کی صورت میں ایف نائن پارک پہنچے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ تھی، اسلام آباد پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 3 خواتین کو گرفتارکیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا تاہم 15 مرد کارکنان تاحال زیر حراست ہیں۔


اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ امن عامہ کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام افراد کو بارہا بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلسے/جلوس کی اجازت نہیں ہے لیکن متنبہ کرنے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کی گئی جس پر قانون حرکت میں آیا۔

 
Load Next Story