سگریٹ نوشی جلد ترک کرنے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ ممکن

کینسر کی تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی ترک کرنے کی بجائے کینسر کی تشخیص سے قبل سگریٹ نوشی ترک کرنا مفید ہے

محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کو جلد ترک کر دینا پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب ہونے والی موت سے بچانے کی شرح کو بہتر کر دیتا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں کینسر کی تشخیص کے بعد سیگریٹ نوشی ترک کرنے کی نسبت کینسر کی تشخیص سے قبل سیگریٹ نوشی کے ترک کرنے کے فوائد سامنے آئے۔

اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے عام قسم کے سبب تمباکو نوشی کرنے والوں میں موت کی شرح 68 فی صد زیادہ ہوتی ہے جبکہ تمباکو نوشی ترک کر دینے والوں میں کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی نسبت موت کی شرح 26 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔


نتائج کے مطابق مریضوں نے کینسر کی تشخیص سے جتنا عرصہ قبل تمباکو نوشی چھوڑ دی تھی ان کے بچنے کے امکانات اتنے زیادہ تھے۔

جاما نیٹورک اوپن جرنل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق، جو ان چند مطالعوں میں سے ایک ہے جس میں تمباکو نوشی کرنے والے اور وہ افراد جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی ان کے درمیان موت کی شرح کا جائزہ لیا گیا ہے، بتاتی ہے کہ اس نقصان دہ عادت کے ترک کرنے کےکیا اثرات ہوتے ہیں۔

پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد کبھی سیگریٹ نوشی نہ کرنے کا تعلق بیماری سے بچنے کے بہتر امکانات سے تھا لیکن تحقیق کے نتائج میں تشخیص سے قبل سیگریٹ نوشی کا ترک کرنا اور موت کی شرح میں کمی کے درمیان واضح تعلقات تھے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ مریض جتنا زیادہ عرصہ سیگریٹ نوشی کے بغیر رہتا ہے اس کی صحت کےلیے اتنے فوائد ہوتے ہیں۔
Load Next Story