سعودی وزیر صحت کو ’’کرونا وائرس‘‘ سے بڑھتی ہلاکتوں پر برطرف کردیا گیا

سعودی عرب میں پھیلنے والے وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد81 ہوگئی


ویب ڈیسک April 22, 2014
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدلعزیز نے وائرس کو روکنے میں ناکامی پر وزیر صحت کو برطرف کیا۔ فوٹو:فائل

سعودی حکومت نے نظامِ تنفس کو متاثر کرنے والے وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث وزیر صحت عبداللہ الربیہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جدہ اور ریاض میں مزید دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ستمبر 2012 میں سعودی عرب میں پھیلنے والے وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد81 ہوگئی، وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی، کرونا وائرس پھیلنے کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدلعزیز نے وزیر صحت کو ان کے عہدے سےبرطرف کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں