ورلڈکپ2023 کیا بابراعظم ٹیم کے ’’کپتان‘‘ رہیں گے سوال اٹھنے لگے

بابر کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

بابر کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے (فوٹو: پی سی بی)

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی اور قومی ٹیم کو پہلی بار نمبر ون پوزیشن دلوانے والے بابراعظم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد بابراعظم کو ورلڈکپ میں کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا، کیویز کے خلاف سیریز میں بابرالیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-4 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

سیریز کا آخری ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض رہنے کیلئے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، ہار کی صورت میں قومی ٹیم تیسری پوزیشن پر آجائے گی۔


مزید پڑھیں: ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

دوسری جانب کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر قوم اور خاص طور پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایسی چیزوں سے موٹیویشن ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان اس وقت 113.483 کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 113.286 کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 112.683 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
Load Next Story