ورلڈکپ 2023 کیلئے نائب کپتان کے نام کے اعلان کی ضرورت نہیں شاہد آفریدی

بورڈ کو پہلے ہی کپتان کے نام کا اعلان کرکے معاملے کو ختم کردینا چاہیے تھا، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک May 07, 2023
بورڈ کو پہلے ہی کپتان کے نام کا اعلان کرکے معاملے کو ختم کردینا چاہیے تھا، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کپتان کے نام کے اعلان میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کپتانی کے معاملے کو ختم کرنے کے لیے بابر کو 2023 کے ورلڈ کپ تک کپتان کے طور پر پہلے ہی اعلان کر دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کیلئے نائب کپتان کے نام اعلان کی ضرورت نہیں، بابراعظم کو کچھ شعبوں میں جلد از جلد کام کرنے کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے کہ بابر کو ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پوری تیاری اور اعتماد کے ساتھ بھارت جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میگا ایونٹ کیلئے نائب کپتان کا اعلان کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں