ایران میں علیحدگی پسند رہنما کو پھانسی دیدی گئی

حبیب فراج اللہ پر 2018 میں فوجی پریڈ پر حملہ کرکے 25 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا


ویب ڈیسک May 07, 2023
علیحدگی پسند رہنما کو ترکی سے گرفتار کرکے لایا گیا تھا؛ فوٹو: فائل

ایران نے دہری شہریت کے حامل علیحدگی پسند اپنے شہری کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے والے حبیب فراج اللہ پر 2018 میں فوجی پریڈ پر حملہ کرکے 25 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

علیحدگی پسند رہنما حبیب اللہ فراج کو 2020 میں ترکی سے گرفتار کرکے تہران لایا گیا تھا۔ 2022 میں فرد جرم عائد کی گئی اور رواں برس کے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : برطانیہ کیلیے جاسوسی؛ ایران میں سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دیدی گئی

ایران کی عدالتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون کے مطابق ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جس پر آج عمل درآمد کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران میں مزید 2 مظاہرین کو پھانسی دیدی گئی

سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے اپنے شہری حبیب اللہ فراج کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے سزائے موت کو ایک غیر انسانی عمل قرار دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں