پانچویں ون ڈے سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ امام الحق نے ٹوئٹ داغ دی
زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں، امام کی ٹوئٹ وائرل
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں 90 رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق نے سیریز کے آخری میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہ بنانے پر ٹوئٹ داغ دی۔
میچ سے قبل ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کی اطلاع ملنے پر دلبرداشتہ امام الحق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ '' زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں، صبر کرو، اللہ دیکھ رہا ہے''۔
نیوزی لیںڈ کے خلاف سیریز میں مواقع ملنے کے باوجود شان مسعود خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہیں سیریز کے چوتھے ون ڈے میں موقع دیا گیا تھا جہاں انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ2023؛ کیا بابراعظم ٹیم کے ''کپتان'' رہیں گے؟ سوال اٹھنے لگے
اس سے قبل امام الحق نے کیویز کے خلاف سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں 174 رنز اسکور کیے تھے، جس میں دو نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔