ایبٹ آباد میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی دو سالیاں اور سالا جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے لڑی بنوٹہ میں پیش آیا، لاشوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک May 07, 2023
(فوٹو : فائل)

ایبٹ آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی، اس کی دو بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے لڑی بنوٹہ میں چار افراد کو قتل کیے جانے کا الم ناک واقعہ پیش آیا ہے، ابتدائی اطلاعات ہیں کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے سبب پیش آیا۔

پولیس نے بتایا ہےکہ لڑی بنوٹہ میں گھریلو تنازع پر خاوند نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی بیوی، دو سالیاں اور ایک سالا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں