جنسی طاقت والی جڑی بوٹی کی تلاش کے دوران 14 افراد برفانی تودے میں دب گئے

3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک May 07, 2023
نیپال میں برفانی تودہ گرنے کے واقعات عام ہیں؛ فوٹو: فائل

نیپال کے دارالحکومت میں جنسی طاقت کی حامل جڑی بوٹی کی تلاش میں جانے والے 14 افراد برفانی تودے میں دب گئے جس کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے صوبے کرنالی میں پائی جانی والی نایاب جڑی بوٹی یارشاگمبا (کیٹرپلر فنگس) کو مقامی افراد جنسی طاقت کی دوا بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔

خراب موسم کے باعث انتظامیہ نے اس علاقے میں سیاح اور مقامی افراد کے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے باوجود گاؤں سے 14 افراد جڑی بوٹی کی تلاش میں بلند و بالا پہاڑوں کے دامن میں گھوم رہے تھے کہ برفانی تودا ان پر آن گرا۔

ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے درمیان برف کے تودے سے 3 لاشیں نکالی جب کہ 9 افراد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں