ODI رینکنگ پاکستان 48 گھنٹے بعد ہی پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگیا

آسٹریلیا پہلی اور بھارت دوسری پوزیشن پر براجمان


Sports Reporter May 08, 2023
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دیکر پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے میچ میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن پر قابض ہوئی تھی تاہم پانچویں میچ میں شکست کے بعد 48 گھنٹے میں پاکستان 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

نئی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے جبکہ بھارت دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کامیاب، سیریز پاکستان کے نام

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچواں ون ڈے میچ جیتنا ضروری تھا تاہم اس میچ میں پاکستان کی ٹیم 300 رنز کے تعاقب میں 252 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔