اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینی اسکول مسمار کردیا

اسکول 5 کلاس رومز پر مشتمل تھا جس میں 45 طلباء زیرِ تعلیم تھے


ویب ڈیسک May 08, 2023
[فائل-فوٹو]

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی پرائمری سکول کو مسمار کر دیا۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی مالی امداد سے بنایا گیا مغربی کنارے میں ایک اسکول کو اسرائیلی قابض فورسز نے مسمار کردیا ہے۔


اسکول کے انہدام کیلئے اسرائیلی فورسز بیت لحم کے قریب جبت الذھب گاؤں میں بلڈوزر لے کر داخل ہوئیں جس پر فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسکول 5 کلاس رومز پر مشتمل تھا جس میں 45 طلباء زیرِ تعلیم تھے۔


عالمی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اسکول ٹین کی چادروں سے بنایا گیا تھا جسے مسمار کردیا گیا۔


واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ علاقہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار فلسطینیوں کا گھر ہے جہاں اسرائیلی حکومت تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار یہودیوں کو غیرقانونی طور پر آباد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں