ترک صدر اردوان کا تاریخ سازانتخابی جلسہ 17 لاکھ افراد کی شرکت

استنبول میں 17 لاکھ کا اجتماع مجھ پر اور ترکیہ پر مغربی میڈیا کی تنقید کا جواب ہے، صدر اردوان


ویب ڈیسک May 08, 2023
ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے:فوٹو:اسکرین گریب

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شریک ہو کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ترکیہ کے میڈیا کے مطابق صدر اردوان کا استنبول میں ہونے والا انتخابی جلسہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ انتخابی جلسہ اتاترک ائیرپورٹ پر منعقد کیا گیا جو 2016 میں ناکام فوجی آپریشن اور جمہوریت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے سیاسی حمایت پر استنبول کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔



صدر اردوان نے مزید کہا کہ 17 لاکھ افراد کا اجتماع مغربی میڈیا کی مجھ پر اور ترکیہ پر کی جانے والی تنقید کا جواب ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی ویڈیو بھی جلسے کے شرکا کو دکھائی اور انتخابات جیتنے کی صورت میں مہنگائی میں کمی، تنخواہوں میں اضافے اورعوام اور ملک کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا۔

صدر اردوان نے طبیعت کی خرابی کے باعث چند روز کے لیے انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی تھی۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ انتخابات میں اردوان اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں