بھارتی صدر کی تقریر کے دوران بجلی غائب ہو گئی

بھارتی صدر ریاست اڑیسا میں یونیورسٹی کی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، بھارتی میڈیا


Monitoring Desk May 08, 2023
بھارتی صدر ریاست اڑیسا میں یونیورسٹی کی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی صدر دروپدی مرمو کی تقریر کے دوران بجلی غائب ہو گئی۔

بھارت کی صدر دروپدی مرمو کی تقریر کے دوران لائٹ چلی گئی تاہم انہوں نے تقریر جاری رکھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر ریاست اڑیسا میں یونیورسٹی کی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے اپنی تقریر جاری رکھی کیونکہ اس دوران مائیک صحیح کام کر رہا تھا تاہم اندھیرا ہو جانے کے باعث انھیں کوئی دیکھ نہیں پا رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے