بلوچستان بجٹ کی تیاریاں حجم 650 ارب سے زائد ہونیکا امکان

محکمہ خزانہ نے محکموں سے تجاویز حاصل کرلیں، حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا


Monitoring Desk May 08, 2023
بجٹ میں صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔ فوٹو:فائل

بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں جب کہ بجٹ کا حجم ساڑھے 600 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں موجودہ صوبائی حکومت نے دوسرے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ کیلیے تمام صوبائی محکموں سے ان کے بجٹ تجاویز حاصل کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ، حکومت نے پارٹ ون کی ورکنگ مکمل کرلی

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2023-24کے بجٹ کا حجم ساڑھے چھ سو ارب سے زائد اور خسارے کا ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکسان بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔