امریکا میں ڈرائیور نے کار پناہ گزینوں پر چڑھا دی 8 ہلاک اور10 زخمی
ہلاک اور زخمی ہونے والے تاریک وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک تیز رفتار کار نے شیلٹر ہاؤس کے باہر کھڑے تارکین وطن کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براؤنزول میں پیش آیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تارکین وطن ہیں اور ان کا تعلق وینزویلا سے ہے جو چند روز قبل ہی اس شیلٹر ہاؤس میں منتقل ہوئے تھے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تارکین وطن اپنے شیلٹر ہاؤس کے سامنے بنے اسٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑے ہیں کہ ایک تیز رفتار کار ریڈ سگنل توڑتے ہوئے ان پر چڑھ دوڑتی ہے۔
پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ دانستہ کی گئی حرکت تھی یا پھر صرف ایک حادثہ۔ کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔