مصباح الحق یو ایس ماسٹر ٹی10 کا حصہ بن گئے

کوری اینڈرسن، شیو نارائن چندر پال اور دیگر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے


Sports Reporter May 08, 2023
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق یو ایس ماسٹر ٹی10 کا حصہ بن گئے۔

یو ایس ماسٹر ٹی 10 کی افتتاحی ایڈیشن کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ پہلے ایڈیشن میں سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی حصہ لیں گے جبکہ انکے علاوہ کوری اینڈرسن، شیو نارائن چندر پال اور دیگر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

شرکت کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ امریکا میں خاص طور پر اس عمر میں اس فارمیٹ کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ پرانے کھلاڑی دوبارہ کھیلیں اور اس طرح یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کامیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ملک میں ٹی10 کروانے کا اعلان کردیا

لیگ میں 6 ٹیمیں نئے تیز ترین کرکٹ فارمیٹ میں حصہ لیں گی جبکہ یو ایس ماسٹر ٹی 10 کا نیا لوگو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹی10 گلوبل اسپورٹس ابوظبی ٹی 10 کے منتظم اور امریکا میں قائم ایس اے ایم پی آرمی کرکٹ فرنچائز امریکی شہر ڈیلاس میں منعقدہ یو ایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کریں گی۔

ابوظبی ٹی 10 کے 6 اہم ایڈیشنز اور آئندہ انڈین ماسٹرز لیگ کے بعد ''ٹی10 گلوبل اسپورٹس'' امریکا میں یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظبی ٹی10 لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 کی بنیاد 2017 میں فٹ بال جیسے تیز رفتار کھیل کے فارمیٹ کو لانے کے لیے رکھی گئی تھی اور اب ہم 6 برس بعد امریکا میں ہیں۔ چونکہ یہ ایک تیز رفتار، متحرک اور ایکشن پر مبنی کھیل ہے اس لیے ہم نے سوچا کہ امریکا اس طرح کے فارمیٹ کے لیے بہترین مقام ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں