ڈالر کی پرواز جاری اوپن مارکیٹ ریٹ 288 روپے کی سطح پر آگئے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 پیسے کے اضافے سے 283.85 روپے کی سطح پر بند ہوئی


Ehtisham Mufti May 08, 2023
—فوٹو : فائل

کرنسی مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 288 روپے کی سطح پر آگئے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 پیسے کے اضافے سے 283.85 روپے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کے اضافے سے 288 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے، دوست ممالک سے 6 تا 7 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضمانت تاحال حاصل نہ کیے جانے اور بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے و شرح سود مزید بڑھانے کی شرائط کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق درآمدی سرگرمیوں پر قدغن برقرار رہنے اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے درآمدات میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ بدستور طول اختیار کررہا ہے جو ڈالر کو بتدریج مضبوط اور روپیہ کو کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں