کے پی انتخابات الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا
الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا پابند ہے، تاریخ کے تعین کا اختیار نہیں، جواب میں موقف، ذرائع
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا پابند ہے تاریخ کا تعین کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے 8 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے، الیکشن کمیشن نے گورنر کی دی گئی تاریخ کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انتخابات سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔