’ چاچو‘ کہنے سے اب لطف اندوز ہوتا ہوں افتخار احمد

پہلے پہل ’ چاچو ‘ کہلانا اچھا نہیں لگتا تھا مگر اب خوشی ہوتی ہے، قومی کرکٹر


ویب ڈیسک May 08, 2023
فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تیزرفتار بلے بازی اور بلند و بالا چھکوں سے پہچان بنانے والےا فتخار احمد کرکٹ کے حلقوں میں اب ' چاچو ' کی عرفیت سے جانے جاتے ہیں، پہلے پہل وہ ' چاچو' کہنے پر ناراض ہوتے تھے مگر اب وہ اس سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں۔

سب سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انہیں ' چاچو' کہہ کر پکارا تھا جس کے بعد ان کا یہ نام سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا اور شائقین کرکٹ بھی انہیں اسی عرفیت سے پکارنے لگے۔

مڈل آرڈر بیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے پہل وہ ' چاچو ' پکارے جانے پر ناراض ہوتے تھے اور انہیں یہ اچھا نہیں لگتا تھا کہ انہیں اس عرفیت سے پکارا جائے مگر اب وہ اس سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ انہیں یاد ہے کہ جب شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے میدان میں اترتے تھے تو شائقین انہیں دیکھ کر نعرے لگاتے اور خوشی کا اظہار کرتے تھے، اب ان کے آنے پر بھی شائقین اسی طرح مسرت کا اظہار کرنے لگے ہیں جس سے وہ خوش ہوتے ہیں۔

قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ اب وہ پرستاروں کی جانب سے ' چاچو' کے نعرے بلند کیے جانے پر پریشان نہیں بلکہ ان نعروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |