احمقانہ واردات اسٹور سے سیدھے پیر کے 220 جوتے چوری

پیرو میں شوز اسٹور پر چوروں نے اسنیکرز چوری کیے جن کی مالیت 13000 ڈالر ہے

پیرو کی ایک دکان سے 220 اعلیٰ برانڈ کے اسپورٹس شوز کے صرف دائیں پیر والے ہی جوتے چرائے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

چند روز قبل ایک بہت بڑے شو اسٹور میں چوری کی عجیب و غریب واردات ہوئی ہے جس میں چور مہنگے برانڈ کے اسپورٹس شوز کےجوڑوں کے صرف سیدھے پاؤں والے جوتے لے کر فرار ہوئے۔

پیرو کے ایک اسٹور میں ہونے والی واردات میں قیمتی اسنیکرز کے 220 جوڑوں کے دائیں پیر والے جوتوں کی قیمت لگ بھگ 13000 ڈالر بتائی جاری ہے جو 36 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔


تفصیلات کے مطابق پیرو کے مرکزی شہر ہوان کایو کے ایک اسٹور میں رات کے وقت یہ واردات ہوئی ہے۔ اس میں تین چور دوکان کے اندر داخل ہوئے اور صرف سیدھے پیر والے جوتے ہی چرائے۔ اس طرح انہوں نے کل 200 سے زائد جوڑے بے کار کردیئے۔

یہ تمام واردات سیکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہوگئیں۔ چوروں نے پہلے دکان کے تالے توڑے، دکان کے اندر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے جوتے اٹھائے اور انہیں ڈبوں میں رکھا۔ اس کےبعد سارا سامان تین پہیوں والی سائیکل پر رکھ کر چلتے بنے۔

تاہم کمپنی کے مطابق وہ سیدھے پیر والے جوتوں کو کہیں نہ کہیں فروخت کرسکیں گے۔ پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے
Load Next Story