مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80 ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم
شمالی لندن میں مکان کی حدود صرف 68 ملی میٹر بڑھانے پر پڑوسی نے عدالتی مقدمہ جیت لیا ہے
برطانیہ میں ایک عجیب و غریب مقدمے میں عدالت نے مالکِ مکان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے مکان کے اس حصے کو توڑدے جس نے پڑوس کی حد میں صرف 68 ملی میٹر (ڈھائی انچ) تجاوز کیا ہے۔ اس طرح کل 80 ہزار پونڈ کا مالی نقصان ہوگا ۔
45 سالہ شہباز اشرف اور اس کی بیگم شاکرہ کو 2 لاکھ برطانوی پونڈ کا قانونی بِل موصول ہوا ہے۔ ان کے پڑوسیوں اوتار دھنجاں اور ان کی بیگم بلویندر نے عدالت میں شکایت درج کرائی کہ پڑوسی کا باغیچہ ان کے گھر کی حدود میں تجاوز کررہا ہے۔
شہباز نے اپنے مکان کی تزئین کے دوران اوپری حصے کو بڑھایا تو 2019 میں اوتار اور ان کی بیگم نے عدالت سے رابطہ کیا۔ اس پر عدالت نے تفتیش کرکے کہا کہ اس عمل سے پڑوسی کے مکان نمی اور دیگر کیفیات پیدا ہورہی ہیں کیونکہ اس سے ہوا کی آمدورفت بند ہوچکی ہے۔
اس پر عدالت نے دیوار توڑنے کا حکم دیا ہے جس کے توڑنے پر شہباز کے اہلِ خانہ کو 80 ہزار برطانوی پونڈ کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔