ریڈوارنٹ فرح گوگی کا ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس

فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لیے کی جانے والی خط و کتابت آئین کے آرٹیکل تھری کی خلاف ورزی ہے، سربراہ لیگل ٹیم


طالب فریدی May 08, 2023
فوٹو: فائل

ایف آئی کی جانب سے انٹرپول کو فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کے معاملے پر فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست ارسال کی ہے۔

فرح گوگی کی لیگل ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ( فرح گوگی) کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائی کی جارہی ہے اور ان پر درج کیا گیا مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔

لیگل ٹیم کے سربراہ اظہر صدیق کے مطابق فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لیے کی جانے والی خط و کتابت آئین کے آرٹیکل تھری کی خلاف ورزی ہے ، ریڈ وارنٹ کی درخواست میڈیا پر جاری کرکے ہتک عزت کی گئی۔

اظہر صدیق کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے، ہم نے انٹرپول سے کہا ہے کہ ریڈ وارنٹ کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔