توہین پارلیمنٹ بل کا مسودہ تیار آج اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان
بل میں قید و جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں
حکومتی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےتوہین پارلیمنٹ بل کےمسودے کو حتمی شکل دیدی گئی جس کے بعد بل کو آج (بروز منگل) قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بل میں قید و جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں، پارلیمنٹ کی توہین پر کسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا، مجوزہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق رانا قاسم نون نے تیار کیا ہے۔
رانا قاسم نون پرائیویٹ ممبر کے طور پر بل ایوان میں پیش کریں گے۔ مجوزہ بل میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لیے توہین پارلیمنٹ کا قانون تجویز کیا گیا ہے۔
بل کے مطابق 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے 50، 50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کنٹیمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔
بل کے مطابق اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔ توہین پارلیمنٹ کا مسودہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ میں رائج قوانین کی روشنی تیار کیا گیا ہے، توہین پارلیمنٹ بل میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔