پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی
ساتویں مردم شماری کے دوران اب تک 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 افراد کو شمار کیا جاچکا ہے، ترجمان ادارہ شماریات
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 سے تجاوز کرگئی۔
ادارہ شماریات کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اب تک 11 کروڑ 93 لاکھ 1ہزار 782 افراد کو شمار کیا جاچکا جبکہ سندھ میں پانچ کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 512 افراد کو گنا جا چکا ہے۔
لاہور میں ایک کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کو شمار کیا جاچکا ہے جبکہ کراچی میں ایک کروڑ 60 ہزار 641 افراد کو گنا جاچکا ہے۔