ایشیاکپ پاکستان سے کہاں منتقل ہورہا ہے وینیو کا نام سامنے آگیا

سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان بھی ٹورنامنٹ پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت کرچکے، رپورٹس


ویب ڈیسک May 08, 2023
سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان بھی ٹورنامنٹ پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارت کے ایشیاکپ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے مسلسل انکار کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے کسی دوسرے ایشیائی ملک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا کو موزوں ترین وینیو قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کی جانب سے ٹیم بھیجنے سے مسلسل انکار کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے سری لنکا منتقل کردیا جائے۔ا س سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک میزبان ملک کا اعلان متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی دبئی میں ایشیاکپ کے حوالے سے ٹھوس موقف پیش کریں گے

واضح رہے کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان بھی ایشیا کپ پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت کرچکے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ابھی اس ضمن میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے کہ ایشیا کپ کی منتقلی کی صورت میں پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی یا نہیں۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے بھارت میں ہونےو الے ایک روہ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کی جگہ پانچ ملکی ٹورنامنٹ! بھارت کا خواب ادھورا رہ گیا

ایشین کرکٹ کونسل کے ایک ذریعے نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ پی سی بی چیئرمین کی اس تجویز پر بھی کسی رکن ملک نے مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا کہ پاکستانی ٹیم اپنے میچ پاکستان میں اور بھارت متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں