رجنی کانت کی فلم ’سلام لال‘ کے پوسٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ

سوشل میڈیا صارفین اس بات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ فلم کی ہدایت کار ایشوریہ رجنی کانت کیوں ہیں


ویب ڈیسک May 08, 2023
فوٹو : فائل

بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی فلم 'لال سلام' کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اور اس نے مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سپر اسٹار اداکار کا پوسٹر بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔

پوسٹر ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور وہ پوسٹر کو رجنی کانت کی شخصیت کے مطابق بالکل اوسط سے بھی کم لیول کا قرار دے رہے ہیں۔



سوشل میڈیا صارفین جہاں پوسٹر کے معیار پر سیخ پا ہیں وہیں وہ اس بات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ فلم کی ہدایت کار ایشوریہ رجنی کانت کیوں ہیں۔

رجنی کانت فلم 'لال سلام' میں ایک کومیو کردار ادا کریں گے اور مداحوں کے مطابق ایک مختصر کردار کا بھی بدترین پوسٹر بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں