سیالکوٹ میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں پروفیسر گرفتار
پروفیسر معروف سرکاری کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ ہیں، پولیس
پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں پولیس نے سرکاری کالج کے پروفیسر کو طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے معروف سرکاری کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف کالج میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے جس کے شواہد پولیس کو موصول ہوئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے انتہائی حساس اور شرمناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمودک و فوری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر تھانہ رنگپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شعبہ تدریس جیسے مقدس پیشے اور تعلیمی درسگاہوں کے وقار کو مجروح کرنے والے ذہنی بیمار جنسی درندے کسی طور بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ضلعی پولیس آفیسر حسن اقبال نے کہا کہ دوران تفتیش قانون وانصاف کے تقاضوں کوپورا کیا جائے گا اور ملزم کوعدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔