واٹس ایپ میں کال بلاک کرنے اور گروپ میسجز کی دو نئی سہولیات کا اضافہ

نئی تبدیلیوں میں غیر اہم کال کو بلاک کرنے کا نیا طریقہ اور گروپ میں پیغامات کو رپورٹ کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے

واٹس ایپ نے کال بلاک اور گروپ ایڈمن کو رپورٹ کرنے جیسے دو اہم فیچر متعارف کرادیئے ہیں۔ فوٹو: فائل

میٹا کمپنی بہت تیزی سے واٹس ایپ میں انتہائی مثبت تبدیلیا پیش کر رہی ہیں اور صرف چند دنوں کے اندر ہی دو اہم فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں ایک تو گروپ میسجنگ اور اس کی انتظامیہ سے متعلق ہیں تو دوم غیر ضروری اسپیم کال کو آسانی سے بلاک کرنا شامل ہے۔

واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن 2.23.10.8 میں کسی گروپ میں ہونے کی صورت میں کسی رکن سےنامناسب پیغام کی شکایت براہِ راست گروپ ایڈمن سے کی جاسکے گی۔ اسے فیس بک اور یوٹیوب کی طرح ہی 'رپورٹ' کرنے کا نام دیا گیا ہے۔

اس کے لیے اب پیغام پر ٹیپ کرکے ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے رپورٹ منتخب کرکے اپنا پیغام ایڈمن تک پہنچایا جاسکتا ہے۔


اس آپشن کا مقصد گروپ کو دل آزاری سے پاک اور گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔

دوسری جانب ایک اور اہم تبدیلی کے تحت صارفین نچلی (باٹم) نیوی گیشن بار ایک آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ پر غیرضروری فون کال اور نمبر کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔ یہ آپشن بھی پہلے اینڈروئڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس اہم سہولت کو فی الحال بی ٹا ٹیسٹر آزمارہے ہیں۔ اس کے لیے یوزرانٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور نیوی گیشن بار کو نیچے پہنچا کر اس میں یہ آپشن شامل کیا گیا ہے۔

یہ سہولت واٹس ایپ بی ٹا کے ورژن 2.23.10.7 میں پیش کی گئی ہے۔ اس کے لیے سیٹنگ میں جاکر پرائیوٹ مینو میں جاکر اسپیم فون نمبروں کو خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ نمبر کال لاگ میں نمودار ہوتے رہیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔
Load Next Story