کراچی میں لیاری گینگ وار کا کارندہ بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی میں حسن رضا نامی بھتہ خور گرفتار ہوا
شہر قائد کے علاقے جمشید کوارٹرز میں رینجرز نے مشترکہ آپریشن میں بلڈرز سے بھتہ لینے والے لیاری گینگ وار کے کارندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس آئی یو پولیس کی مشترکہ کارروائی جدید تکنیک کی بنیاد جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کی شناخت حسن رضا کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے بلڈر فرخ سے بھتہ طلب کیا اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، بعد ازاں رواں ماہ 3 مئی کو بلڈر فرخ کو مختلف نمبروں سے کال کر کے ایک لاکھ روپے بھتہ فوری ادا کرنے کا تقاضۃ کیا اور نہ دینے پر جان سے مارنے اور بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی انس آفتاب موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق واقعہ کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔