فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے
انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخریہ انداز میں اس ٹورنامنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں
فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے۔
مارک زکربرگ نے ایک برازیلین جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، 38 سالہ مارک نے اپنی مارشل آرٹ صلاحیتوں سے شائقین کو کافی حیران کیا، انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخریہ انداز میں اس ٹورنامنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں تاہم مقابلے کا نام ظاہر نہیں کیا۔
مارک نے لکھا کہ میں نے اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے، انھوں نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ مارک نے 2022 میں کہا تھا کہ کوویڈ کے دوران انھیں مکسڈ مارشل آرٹ کا کافی شوق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے انھوں نے ٹریننگ لینا شروع کردی۔