کینیڈا کی حکومت نے چینی سفارکار کو ملک بدر کردیا
چینی سفارتکار کو بےدخل کرنے کا فیصلہ تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے، کینیڈین وزیر خارجہ
کینیڈا میں چینی سفارت کار ژاؤ وی کو مبینہ طور پر اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے الزام میں ملک بدر کردیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سفارتکار کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ مائیکل چونگ پر تنقید کرنے اور ہانگ کانگ میں ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام تھا جس پر کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے 'ناقابل قبول شخصیت' قرار دیا تھا۔
میلانی جولی نے کہا کہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ کینیڈا میں سفارت کاروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ اس قسم کے رویے میں ملوث ہوئے تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چینی سفارتکار ژاؤ وی کو بےدخل کرنے کا فیصلہ تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔