برسوں بعد بھارتی فلم کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی

فلم کی پروموشن کے سلسلے میں سالوں بعد بھارتی فنکار گپی گریوال اور سونم باجوہ آئندہ ماہ لاہور بھی آئیں گے

(فوٹو؛ انٹرنیٹ)

بھارتی پنجابی فلم 'کیری اون جٹا 3' پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی نئی فلم 'کیری اون جٹا 3' کو کراچی سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ڈسٹری بیوشن کلب نے بھارتی پنجاب کی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Sonam Bajwa (RANI) (@sonambajwa)





طنز و مزاح سے بھرہور اس فلم میں مشہور پنجابی اداکارہ سونم باجوہ اور گپی گریوال مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے اسٹیج اور ٹیلی ویژن اداکار ناصر چنیوٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔







View this post on Instagram


A post shared by Sonam Bajwa (RANI) (@sonambajwa)




فلم کی پروموشن کے سلسلے میں سالوں بعد بھارتی فنکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور سونم باجوہ آئندہ ماہ لاہور بھی آئیں گے۔ فلم 'کیری آن جٹا 3' 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ بھارت کی فلموں پر پاکستان کی جانب سے پچھلے کئی سالوں سے ریلیز پر پابندی عائد ہے۔
Load Next Story