کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی 313 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای100 انڈیکس313.07 پوائنٹس بڑھ کر 29191.84 ہوگیا


Business Reporter April 23, 2014
حصص کی مالیت میں63 ارب3 کروڑ 13 لاکھ21 ہزار930 روپے کا اضافہ ہوگیا، ۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ایسٹر تعطیلات کے بعد غیر ملکیوں کی آئل اور بینکنگ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی خریداری دلچسپی کے علاوہ تھری اور فورجی لائسنس کی بدھ کو نیلامی کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو ایک بار پھر تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی29000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

جبکہ حصص کی مالیت میں63 ارب3 کروڑ 13 لاکھ21 ہزار930 روپے کا اضافہ ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس313.07 پوائنٹس بڑھ کر 29191.84 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 220.28 پوائنٹس اضافے سے20337.55 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس341.28 پوائنٹس کے اضافے سے 46357.46 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت17.50 فیصد زائد رہا،مجموعی طور پر19 کروڑ14 لاکھ 85 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 360 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں183 کے بھائو میں اضافہ، 157کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں