ایشیاکپ منتقلی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں جھوٹی نکلیں
کرکٹ سری لنکا نے وینیو تبدیل ہونے کی خبروں کو ’’من گھڑت‘‘ قرار دیدیا
ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے سپرد ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی نکلیں۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی جانب سے '' بھارتی میڈیا پر وینیو تبدیل ہونے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے نہ ہم سے پوچھا گیا نہ ہی ہمیں بتایا گیا''۔
سری لنکا کرکٹ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں میزبانی کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ پاکستان سے کہاں منتقل ہورہا ہے؟ وینیو کا نام سامنے آگیا
دوسری جانب ایشیاکپ کے مستقبل پر چھائے سیاہ بادل کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دو طرفہ اور سہ فریقی سیریز کیلئے بھی دیگر بورڈز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے کسی دوسرے ایشیائی ملک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا کو موزوں ترین وینیو قرار دیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں رواں ماہ کے آخر تک میزبان ملک کا اعلان کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: نجم سیٹھی دبئی میں ایشیاکپ کے حوالے سے ٹھوس موقف پیش کریں گے
واضح رہے کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان بھی ایشیاکپ پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت کرچکے ہیں۔