کراچی میں ہزاروں کا بجلی کا بل آگیا بیروزگار نوجوان کی خودکشی

بیٹا نوکری تلاش کر رہا تھا، والد

بیٹا نوکری تلاش کر رہا تھا، والد

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی ناصر جمپ نزد رحمانیہ مسجد کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ حنان کے نام سے کی گئی جبکہ متوفی کے والد عاشق نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گھر کا بجلی کا بل ساڑھے 10 ہزار روپے آیا تھا جبکہ بیٹا بیروزگار تھا اور وہ مالی بوجھ اٹھانے کے لیے نوکری بھی تلاش کر رہا تھا۔


معاشی بدحالی اور بیروز گاری سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
Load Next Story