عمران خان کا کیسز میں شامل تفتیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

شامل تفتیش ہونے کے لیے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا مگر جواب نہیں ملا، عمران خان


ویب ڈیسک May 09, 2023
شامل تفتیش ہونے کے لیے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا مگر جواب نہیں ملا، عمران خان

اسلام آباد پولیس اور عمران خان کے درمیان نئی قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا۔

عمران خان نے مختلف مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے متعلق ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے متفرق درخواست دائر کردی۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، جس کے لیے آئی جی اسلام آباد ، ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو خط لکھا، مگر کسی نے خط کا جواب تک نہیں دیا۔

عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے ، سیاسی انتقام سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان موجود ہے۔

عمران خان نے استدعا کی کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر سیکورٹی ادارے حکومت کے آلہ کار بن چکے ہیں، بار بار خط لکھنے کے باوجود مجھے شامل تفتیش ہونے سے متعلق سہولت فراہم نہیں کی جارہی، عدالت میرے شامل تفتیش ہونے سے متعلق مناسب احکامات جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں