اداکارہ صبا قمر کی طبیعت ناساز اسپتال میں داخل
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے
پاکستان شوبز کی صفِ اوّل کی اداکارہ صبا قمر طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔
صبا قمر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔
اداکارہ نے پیغام کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی دیکھی جا سکتی ہے۔
صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے ڈیزل کی وجہ سے انہیں پھیپڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے سیٹ پر ڈیزل کے استعمال سے منع کیا تھا کیونکہ یہ صحت کیلئے بہت خطرناک ہے اور یہ ان سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔
صبا قمر نے اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی اتنا بُرا محسوس نہیں کیا۔