فخر زمان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار

سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیمپمین سے مقابلہ ہوا

سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیمپمین سے مقابلہ ہوا (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ہیرو قومی اوپنر کو سب سے سے زیادہ ووٹ پڑے، بائیں ہاتھ کے بیٹر کا مقابلہ سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیمپمین سے تھا۔

فخر زمان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ اپریل کا مہینہ ان کیلئے یادگار رہا، وہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں بہترین اننگز کھلینے میں کامیاب رہے۔


مزید پڑھیں: ون ڈے سیریز؛ فخر زمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا

راولپنڈی میں لگاتار دو سنچریاں بنانے کی بہت خوشی ہے، دوسرے میچ میں ناقابل شکست 180 رنز کی اننگز ہمیشہ یاد رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس دوران تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی نمبر ایک پوزیشن پر بھی قابض رہا۔

Load Next Story