لاہور جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جن کی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے ، پولیس
نشتر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر بھائی اور بہن کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران بھائی نے بہن اور بہنوئی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 35 سالہ شگفتہ اور 45 سالہ لیاقت علی موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جن کی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔
ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کی جائیں گی۔