پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت
Absolute disgusting state of affairs and I stand with Imran Khan.
پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ (گرفتاری) نہایت بیہودہ عمل ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے اسے جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب باضابطہ طور پر ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے۔
خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جس وقت انہوں نے عمران خان کو گرفتار کیا وہ بے ہوش تھے، انہوں نے عمران کے سر پر کوئی شے ماری اور اس پر مرچی کا اسپرے کیا ہے۔
اداکارہ فریحہ الطاف نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں کہ وہ محفوظ رہیں گے اور میں ان کی محفوظ واپسی کیلئے دعاگو ہوں۔
عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو مجرموں کی طرح گھسیٹتے ہوئے دیکھنا شرمناک اور حیرت انگیز ہے، ہماری تاریخ نے ایسے مناظر نہیں دیکھے۔