پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ لاہور میں رینجرز طلب

پشاور میں بھی ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس پر مکمل پابندی عائد

فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

‏محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پورے صوبے میں دفعہ 144 لگانے کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں جلسے اور جلوس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے، شہر میں موبائل سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کی مزید نفری طلب کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوس پر مکمل پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 30 دن کیلئے کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے 144 کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
Load Next Story