اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

فائرنگ سے دو راہ گیر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے،طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور 70 کارتوس ملے ہیں،فوٹو:ایکسپریس نیوز

تھانہ بارہ کہو کےعلاقے سری چوک میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ بارہ کہو کےعلاقے سری چوک میں دوگروپوں میں مسلح تصادم ہوا،دونوں گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ،زخمی ہونےوالوں میں دو راہ گیر بھی شامل ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور 70 کارتوس ملے ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مزید نفری کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے خلاف پہلے ہی تھانہ بارہ کہو میں مقدمات درج ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں کار سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 10 سے 12 منٹ تک جاری رہا جس کےنتیجے میں 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔
Load Next Story