یہ سیاست نہیں سراسر دہشتگردی ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب
ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔
محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں، سراسر دہشت گردی ہے، میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں، سراسر دہشت گردی ہے، میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
This is not Politics, it's sheer terrorism. My promise to the Nation that we will not spare a single one who is involved in this attack on the state of Pakistan
دریں اثنا پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پی ٹی آئی کی کھلی دہشت گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں پر حملے ملک دشمنی اور فاشزم ہیں۔
عامر میر نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے، لاپور اور راولپنڈی کے افسوسناک واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں، یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشت گردی ہے لہٰذا سخت ترین احتساب ہو گا۔
نگران وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ حملوں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا یے، دہشت گردی میں ملوث ایک ایک شرپسند کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
عامر میر نے کہا شر پسندوں نے اپنا اصل چہرہ اور اپنا ملک دشمن ایجنڈا ظاہر کردیا ہے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمر پچھتائیں گے، شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر طرح کے اقدام کیے جائیں گے۔