عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند
صارفین کو ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی مکمل بند کردی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے موبائل فون سروس بھی بند کردی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے دیگر شہریوں میں بھی انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے متعدد صارفین نے بھی اس حوالے سے شکایات کی ہیں۔
انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین نے ٹویٹر تک رسائی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں، گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اپیلیکشنز تک رسائی میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔